یوم آزادی کی تقریبات بھر پورطریقہ سے گلی گلی اور نگر نگر منائی جائیگی،رانا ارشد
لاہور(خبرنگار)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر 70ویں یوم آزادی کی تقریبات بھر پورطریقہ سے گلی گلی اور نگر نگر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرکے منائی جائیگی۔ ہم ملک دشمنان کو بتا دیں گے کہ ہم باشعور قوم ہیں ۔اس بات کا بھی اعادہ کرتے ہیں کہ ہم با نی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے بتائے گئے تعمیر و ترقی اور اتحاد و یقین مستحکم کے راستوں کو اپنا کر ملک و قوم کو عروج دیں گے۔ہم ایک امن پسند ملک کے شہری ہیں اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔پاکستان کے کونے کونے اور چپے چپے کو روشنیوں سے منور کر کے اور سجا کر ثابت کر دیں گے کہ ہم باہمی اتحاد و اتفاق کے ساتھ دشمنا ن پاکستان کے ہر ناپاک ارادوں کو پاش پاش کر دیں گے۔