یوم آزادی پر ملکی ترقی کیلئے ہم سب کو انفرادی کردار ادا کرنا ہو گا ، غیاث النبی طیب

یوم آزادی پر ملکی ترقی کیلئے ہم سب کو انفرادی کردار ادا کرنا ہو گا ، غیاث ...

لاہور(جنرل رپورٹر)پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر ہم سب کو اجتماعی کے ساتھ ساتھ انفرادی کردار بھی ادا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا سفر اپنی ذات ،گھر،محلے اور شہر سے کیا جا تاہے دوسروں کے ٹھیک ہونے کے انتظار میں ہم پہلے ہی 70برس گزار چکے ہیں پروفیسر غیاث النبی طیب نے امیر الدین میڈیکل کالج کے طلبا و طالبات کے نام یوم آزادی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو سرسبزو شاداب اور خوشحال بنانے کیلئے نوجوان نسل کو آگے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہو گا پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ71واں یوم آزادی پاکستان کیلئے نئے مواقع کی نوید لا رہا ہے ۔پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ پی جی ایم آئی، ایل جی ایچ اور امیر الدین میڈیکل کالج سے وابستہ ہر شخص کیلئے14اگست کا دن تجدید عہد کا موقع ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...