ملک کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے قائد اعظم کے افکار پر عمل پیرا ہونا ہوگا ،ذکر اللہ مجاہد

ملک کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے قائد اعظم کے افکار پر عمل پیرا ہونا ہوگا ،ذکر ...

لاہور ( پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے اہل پاکستان کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے کیلئے قائد اعظم کے افکار پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو باوقار ممالک کی صف میں کھڑا کرنے کے لیے پوری قوم اتحاد کا مظاہرہ کر کے اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرے ۔ ملک کو درپیش مسائل کے حل اور دنیا میں عزت و وقار کا مقام حاصل کرنے کے لیے اسلامی نظام کو پاکستان میں رائج کرنا ہوگا جس مقصد کے لیے لاکھوں قربانیاں دے کر پاکستان حاصل کیا گیا اس عظیم مقصد کو بدقسمتی سے حکمران طبقے نے فرموش کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کا حقیقی مقصد اسلامی پاکستان ، خوشحال اسلامی ریاست کا قیام تھا ۔پاکستان نظریاتی ریاست ہے جسے اسلامی اصولوں کے تحفظ کے لیے حاصل کیا گیا اور اس کی بقا اتحاد ، تنظیم اور یقین محکم کے زریں اصولوں میں پوشیدہ ہے ۔

ہمیں مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...