بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں سنگ بازی کا مقابلہ روبوٹ سے کرے گی

بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں سنگ بازی کا مقابلہ روبوٹ سے کرے گی

نئی دہلی (اے این این ) بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں سنگ بازی کا مقابلہ روپوٹ سے کرے گی،سمری مودی سرکارکو ارسال کر دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں سنگ بازی کا مقابلہ رو بوٹس کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں ایک سمری مودی سرکار کو ارسال کر دی گئی ہے ۔بھارتی فوج نے سنگ بازوں سے نمٹنے کیلئے 544روبوٹ مانگے ہیں ۔ان روپوٹس کو مجاہدین کے ساتھ نمٹنے کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔یہ روبوٹ مطلوبہ مقام پر تیز ترین رفتار سے اسلحہ اور ایمونیشن پہنچانے کی صلاحیت کے حامل ہو نگے۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی فوج نے اس ضمن میں سمری وزارت دفاع کو ارسال کی تھی جو حتمی منظوری کیلئے مودی سرکار کو بھیج دی گئی ہے ۔

اخبار کے مطابق یہ نئی پیش رفت ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ وادی میں مجاہدین کی سرگرمیاں جنگلات اور دیہی علاقوں سے شہروں تک پھیل گئی ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...