سید علی گیلانی کے دونوں بیٹے این آئی اے کی پوچھ گچھ کے بعد رہا،18اگست کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم

سید علی گیلانی کے دونوں بیٹے این آئی اے کی پوچھ گچھ کے بعد رہا،18اگست کو ...

نئی دہلی (اے این این ) کل جماعتی حریت کانفرنس(گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی کے دونوں بیٹے این آئی اے کی پوچھ گچھ کے بعد رہا،18اگست کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم ۔۔نسیم گیلانی اور نعیم گیلانی کو چند روز قبل این آئی اے نے پوچھ تاچھ کی غرض سے دلی طلب کیا تھا جہاں کئی روز تک انکی پوچھ تاچھ کی گئی اورگزشتہ روز انہیں رہا کر دیا دیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ وہ سرینگر واپسچلے گئے ہیں ۔این آئی اے نے دونوں کو دوبارہ 18اگست کو پیش ہونے کیلئے کہا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ این آئی اے نے پہلے ہی نعیم احمد خان، پیر سیف اللہ،ایاز اکبر،معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار،الطاف احمد شاہ اور شاہد الا سلام کو حراست میں لیکر رکھا ہے۔ان میں سے کچھ ابھی بھی پولیس ریمانڈ پر ہیں جبکہ چار کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ شبیر احمد شاہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی تحویل میں تھے جنہیں تہار جیل بھیج دیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...