مراکش فرمانروا کی طنجہ میں شاہ سلمان سے ملاقات

مراکش فرمانروا کی طنجہ میں شاہ سلمان سے ملاقات

رباط(این این آئی)مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم نے گذشتہ روز ملک کے پرفضاء مقام طنجہ میں تعطیلات گذارنے آئے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ان کی قیام پر ملاقات کی۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہ محمد ششم نے شاہ سلمان کو مراکش آمد پر خوش آمدید کہا۔ شاہ سلمان نے بھی مراکشی فرمانروا کے اظہار محبت اور والہانہ استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ دلچسپی کے امور، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید : عالمی منظر


loading...