پیرا شوٹ ہاتھ سے چھوٹ کر گرنے سے اسرائیلی ہلاک
مقبوضہ بیت المقدس (اے این این)ہفتے کے روز شمالی فلسطین کے شہر الجلیل میں پیرا شوٹ ہاتھ سے چھوٹنے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی گر کر ہلاک ہوگیا۔عبرانی ریڈیو کے مطابق 65 سالہ ایک اسرائیلی پیرا شوٹ چھوٹنے کے باعث گر کر شدید زخمی ہوا جو کچھ ہی دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔حادثے کے فوری بعد اسرائیلی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور گرنے والے اسرائیلی کو اسپتال پہنچایا تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکا۔