کینیا میں جاری مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24ہو گئی

کینیا میں جاری مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24ہو گئی

نیروبی(این این آئی)کینیا کے الیکشن میں صدر اہورو کنیاٹا کی کامیابی کے اعلان کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق آٹھ اگست کو منعقد ہونے والے انتخابات کے حتمی نتائج کو اپوزیشن نے مسترد کر دیا جس کے بعد نیروبی میں رائلہ اوڈنگا کے حامیوں نے پر تشدد مظاہرہ کیا۔نیروبی میں جاری ان مظاہروں میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے مابین جھڑپیں جاری ہیں۔اس موقع پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے پولیس فائرنگ سے ہلاکتوں کی آزاد چھان بین کا مطالبہ بھی سامنے آیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...