63,62کو ختم کیا گیا تو نواز شریف سے دس گنا زیادہ لوگ لیکر اسلام آباد پہنچوں گا : عمران خان

63,62کو ختم کیا گیا تو نواز شریف سے دس گنا زیادہ لوگ لیکر اسلام آباد پہنچوں گا : ...

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے اس وقت دو طبقے نواز شریف کیساتھ ہیں ایک وہ جن کے مفادات کرپٹ نظام کیساتھ ہیں اوردوسرے بیووقوف ہیں ،نواز شریف نے ووٹ ملک کو ایشیئن ٹائیگر بنانے کیلئے لیامگر ملک کی دولت کو لوٹ کر باہر منتقل کیا ؟جی ٹی روڈ مارچ سے نواز شریف نے عدلیہ اور فوج کیخلاف سازش کی کوشش کی ، آرٹیکل 62اور63کوختم کرنے کی سازش کی کوشش کی گئی تو پوری قوم کو اسلام آباد لے کر پہنچوں گا ، چیلنج کرتا ہوں ایک جگہ سے 10لاکھ لوگوں کو پاک فوج ، عدلیہ اور جے آئی ٹی کے ہیروز کیلئے نکال کردکھاؤں گا ، اقتدار ملا تو غربت کا خاتمہ ، میرٹ کی بحالی ، احتساب اور سبز پاکستان اولین ترجیحات ہونگی ، گزشتہ روزعوامی مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے لیاقت باغ میں جلسہ سے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا میں نے کبھی کسی کی تعریف نہیں کی جب تک وہ مستحق نہ ہو ، پچھلے نو سال سے شیخ رشید نے جتنا سیاسی مافیا کیخلاف جہاد کیا اپنی پارٹی اور قوم کی طرف سے مبارکباد دیتاہوں ، شیخ رشید طاقت ور کے سامنے نہیں جھکتا بلکہ کلمہ حق بلند کر تا ہے۔نواز شریف مینڈیٹ کا مطلب عوام کے حقوق کا تحفظ ہوتا ہے ایسا نہیں کہ جب آپ پکڑے جائیں تو کہیں عوام کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے ؟ نواز شریف جیلوں میں موجود لوگ پوچھتے ہیں کہ ہمارا کیا قصور ہے ؟ نوا زشریف جعلی کاغذات ، جھوٹ پکڑا جائے تو سپریم کورٹ پر پریشر ڈالو، نیب نے ابھی تک حدیبیہ پیپر مل کے خلاف ریفرنس نہیں دائر کیا۔نیب والو سن لو سارا پاکستان تمہیں دیکھ رہا ہے کہ تم ایک چور کی مدد کر تے ہویا انصاف کا بول بالا۔ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ آنیوالو دنوں میں پاکستان کیخلاف کیا سازش ہونی ہے ؟ جی ٹی روڈ پر تو ایک سازش واضح ہو گئی کہ سپریم کورٹ اور فوج کیخلاف بولا گیا ہے۔ نیا پاکستان بنانے سے قبل ایک وعدہ قوم سے لیتا ہوں صرف سچے بنو اور سچ بولو ، میں اکیلا نیا پاکستان نہیں بنا سکتاہم سب نے مل کر نیا پاکستان بنانا ہے ۔ 60کی دہائی میں ملک میں میرٹ تھا بہترین کام ہور ہا تھا ،میگا پراجیکٹس بنے کیونکہ ہمارا میرٹ کا نظام بہترین چل رہا تھا، پھر ریورس گیر لگ گیا اور آج ہم تہی دست ملک کے باشندے بن چکے ہیں ،لیکن جتنی بہتر جمہوریت اتنی اچھی میرٹ ہے ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے کدوجیسے ہیں اور 8،8 سو کروڑ روپے کے گھروں کے مالک ہیں، ہمارے بچوں کے جس عمر میں شناختی کارڈ بنتے ہیں ،شریفوں کے بچے اس عمر میں اروبو ں کھربوں روپے کے مالک بنے بیٹھے ہوتے ہیں ،قبل ازیں شاہ محمود قریشی کا خطاب میں کہنا تھا نواز شریف پوچھتے ہیں انہیں کیوں نکالاگیا توجواب ہے آپ کو قوم کے خزانے پر ہاتھ ڈالنے ، اپنی تجوری بھرنے اور قوم کو بھکاری بنانے کی وجہ سے نکال دیا گیا۔ ہمیں نیا پاکستان چاہیے جس کی قیادت عمران خان کررہے ہوں ،ہمیں نواز شریف کا نیا پاکستان نہیں چاہیے جس میں گرمیوں میں بجلی ،سردیوں میں گیس ،پینے کا صاف پانی اور نوجوانوں کو بغیر رشوت کے کوئی نوکری دینے کو تیا ر نہیں، ہم کرپٹ حکمران کو ان کے نظام سمیت دفن کرکے دم لیں گے۔

عمران خان

مزید : علاقائی


loading...