مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج نے مسجد ، 4گھر دھماکوں سے اڑ ادیئے ، 5کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج نے مسجد ، 4گھر دھماکوں سے اڑ ادیئے ، 5کشمیری شہید

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں ) قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مسجد اور 4 گھر دھماکے سے تباہ ،ریاستی دہشت گردی میں5نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہیددرجنوں کو زخمی کردیاجبکہ بانڈی پورہ میں مبینہ کشمیری مجاہد ین قابض فورسز کا محاصرے توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، اس دوران ہونیوالی جھڑپ میں بھارتی فوجی کیپٹن سمیت 2اہلکار ہلاک جبکہ 7شدید زخمی ہو گئے جبکہ کلا روس میں بھی کشمیری مجاہدین نے فوجی کیمپ پر دھاواکر اسے شدید نقصان پہنچایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روزقابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں اور ڈلگیٹ میں ریاستی دہشت گردی کے دوران مسجد اورچار گھروں کو بارودی مواد نصب کرکے مسمار کر دیا ہے جبکہ گھر گھر تلاشی کے دوران 5نہتے کشمیری نوجوانوں جن میں عمر ماجد شیخ، عادل ملک، عرفان شیخ اور دیگر شامل کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا۔نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہیں جبکہ بھارتی فوج نے مظاہرین پر بھی فائرنگ کردی جس کے باعث درجنوں افراد زخمی ہوگئے ۔ادھر مبینہ کشمیری مجاہدین کیساتھ مقابلوں میں بھارتی کیپٹن سمیت2 فوجی ہلاک اور7اہلکارزخمی ہو نے کی تصدیق کرتے ہوئے وادی میں پولیس ترجمان نے بتایا پہلا واقعہ ضلع بانڈی پورہ کے علاقہ حاجن میں پیش آیا جہاں قابض فورسز نے مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع پر محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کیا تو مجاہدین نے حملہ کر دیا جس کی زد میں آ کر 3اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ مجاہدین محاصرہ توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔دوسرا واقعہ شوپیاں کے علاقے زینہ پورہ کے گاؤں اونیرہ میں پیش آیاجسے قابض فورسز نے مبینہ 5مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع پر گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کر رکھا تھا اس دو ر ا ن قابض فورسز نے ایک گھر کو تباہ کر دیا اور کئی گھروں کو نقصان پہنچایا اس کارروائی میں ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا جس کے بعد علاقے میں بھارتی فوج کیخلاف مظاہرے شروع ہوگئے ۔ایک گھر میں موجود مبینہ مجاہدین نے فورسز کے اہلکاروں پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجے میں کیپٹن سمیت 2اہلکار ہلاک اور 4زخمی ہو گئے ۔ ادھر ضلع شوپیاں ہی میں قابض بھارتی فورسز نے حزب المجاہدین سے وابسطہ حریت جنگجو زبیر احمد تورے سمیت مزید 5جنگجوؤں کی گرفتاری کیلئے پوسڑ چسپاں کر دیئے ، دریں اثناء کرالہ گنڈ پولیس نے دو نوجوانو ں اعجاز احمد خواجہ اور امتیاز احمد خواجہ کو کرکٹ میچ کے دوران اسلام اور آزادی کے حق میں نعرۂ بازی کی پاداش میں گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جس کیخلاف علاقہ میں زبردست غم وغصہ پایا جارہا ہے ۔

کشمیری شہید

مزید : علاقائی


loading...