’’بکرا‘‘آئرلینڈ کے قصبے کا گورنر مقرر
آئرلینڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)آئرلینڈجنوب مغربی آئرلینڈ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں مقامی لوگوں نے ’بکرے‘ کو کچھ دنوں کے لیے علاقے کا سربراہ [گورنر] مقرر کیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق مقامی سطح پر ’پاک ویر‘ کے نام سے منائے جانے والے ایک میلہ میں ’کیلورگلین‘ قصبے کے باشندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر میلے کے آخری دن تک جدی کی بہ طور بادشاہ یا گورنر کے تاج پوشی کی گئی۔‘جدی بادشاہ‘ جمعرات کو ایک قصبے سے نکلا، جہاں میلے کی ملکہ نے اس کی تاج پوشی کی۔ میلے کی ملکہ اس قصبے ایک بچی کو دیا گیا لقب ہے۔ بکرا تاج پوشی کے دوران گھبرایا ہوا تھا ہم بعد میں وہ پرسکون نظر آیا۔میلے کی ملکہ 12 سالہ کیٹلن ہورگن کی بادشاہ بکرے کے ساتھ ایک تصویر۔کیلارنی کے علاقے کے ایک 25 سالہ بن ہنری نے بتایا کہ میں گیارہ سال سے یہ میلہ دیکھتا آ رہا ہوں۔ اب میرے لیے یہ کوئی عجیب چیز نہیں تاہم جب میں انگلینڈ سے یہاں آیا تو مجھے یہ عجیب لگا تھا۔میلے میں موسیقی کی محلفیں سجتی ہیں، سڑکوں پر اسٹال لگائے جاتے اور گھوڑوں کی ایک نمائش بھی کی جاتی ہے۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا اس میلے کے منانے کا سلسلہ کیسے شروع ہوا۔ البتہ مقامی باشندوں میں ایک قصہ مشہور ہے کہ فوجی کمانڈر اولیفر کرومیل کی بکری کے فرار کے بعد اس میلے کا آغازہوا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ میلہ سنہ 17 ویں صدی سے جاری ہے۔