رگبی کھیلنے والے 7 سالہ بچے کا وزن 100 کلو
سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)7 سال کا بچہ رگبی کھیلنے میں تو ماہر ہے لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس کا وزن 100 کلو ہے۔بچوں کے عالمی کھیل کے دوران 7 سال کے ننھے واکا توئیتوپو نے سب کو حیران کر ڈالا ہے۔ واکا ایک بہترین رگبی کھیلنے والا بچہ ہے لیکن یہ اپنی پوری ٹیم میں 100 کلو وزن ہونے کے باعث تمام بچوں میں سب سے منفرد دکھائی دیتا ہے۔سات سالہ واکا سڈنی سینٹ جونز ایگلز ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں جو دراز قد اور بھاری جسامت کی وجہ سے مخالف ٹیم کو دباؤ میں رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی ٹیم کئی مقابلوں میں ان کی وجہ سے کامیاب بھی ہوئی۔حال ہی میں واکا کے والد نے ان کی ایک ویڈیو آن لائن شیئر کی تاکہ ان کے بیٹے کی رگبی کھیلنے کی صلاحیتیں سب کو پتہ چل سکیں تاہم اس ویڈیو نے جلد ہی نہ صرف مقبولیت حاصل کی بلکہ اس پر تنقید بھی کی جانے لگی۔لوگوں نے 7 سالہ واکا پر خوب تنقید کی اور کہا کہ واکا کی ٹیم ان کے زیادہ وزن کی بناء پر ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہے، واکا کی وجہ سے کافی بچے کھیل کے دوران زخمی ہوجاتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں بڑے بچوں کی ٹیم میں شامل کیا جائے جن کی عمر کے یہ لگتے ہیں تاہم انہیں جونیئر رگبی ٹیم سے نکال دیا جائے۔