بھارت نے چین سے ملحقہ سرحد کی نگرانی بڑھا دی،فضائیہ کو تیار رہنے کا حکم

بھارت نے چین سے ملحقہ سرحد کی نگرانی بڑھا دی،فضائیہ کو تیار رہنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) ہندوستانی فوج نے چین سے متصل سبھی سرحدی علاقوں میں فوج کو الرٹ رہنے سمیت شمال مشرقی علاقے میں ائیر فورس کو آپریشنل نگرانی پر بھی مامور کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈوکلام پر ہندوستان نے چین کے رویہ کو دیکھتے ہوئے سکم سے لے کر اروناچل پردیش تک 1400کلو میٹر طویل سرحد کے قریب فوجیوں کی تعیناتی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری حکام کے مطابق تازہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے فوجیوں کی چوکسی کی بڑھا ئی گئی ہے،تاہم فوج کے حکام نے فوجیوں کی تعیناتی میں کئے گئے اضافہ سے متعلق معلومات دینے سے انکار کر دیا ہے۔سکیورٹی ماہرین کے مطابق حالات کے پیش نظر تقریبا 45000جوانوں کو ہر وقت کی سرحد پر تیار رکھا جاتا ہے ، لیکن انہیں تعینات نہیں کیا جاتا۔ ڈوکلام میں تقریبا آٹھ ہفتے سے 350جوان تعینات ہیں۔ یہ تعیناتی اس وقت سے کی گئی تھی جب چینی فوج کو وہاں ایک سڑک بنانے سے روک دیا گیا تھا۔
بھارت نگرانی

مزید :

علاقائی -