نیب نے صوبائی محکموں میں مداخلت کی تو کارروائی کرینگے :وزیراعلیٰ سندھ

نیب نے صوبائی محکموں میں مداخلت کی تو کارروائی کرینگے :وزیراعلیٰ سندھ

نوشہرو فیروز(اے این این )وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واضح کیا ہے کہ نیب نے صوبائی اداروں میں مداخلت کی تو کارروائی کریں گے،قومی احتساب بیورو اپنا کام صرف وفاق میں جاری رکھے،اس معاملے پر جس نے عدالت جانا ہے جائے،فیصلہ آئے گا تو دیکھا جائے گا،گورنرآئینی کرداراداکریں ،اس پرکسی کواعتراض نہیں، گورنر سندھ آئینی حدود سے تجاوزکیاتو بات کریں گے۔نوشہرو فیروز میں میڈیا سے گفتگومیں انکا مزید کہنا تھا نیب اپنا کام وفاق میں جاری رکھے ، تاہم نئے بل کے بعد نیب صوبائی اداروں میں مداخلت نہیں کرسکتا ، اگر نیب صوبائی اداروں میں مداخلت کرے گا تو ہم کارروائی کریں گے،نیب کا نئے قانون کے بعد اب صوبائی محکموں پر اطلاق ہوتا ہے نہ وہ کاررو ا ئی کا اختیار رکھتاہے ۔ کورٹ میں جانے کا سب کو حق ہے،عدالت جب فیصلہ دے گی تو دیکھ لیں گے۔ صوبے میں ایف آئی اے اپنے شیڈ و ل کے مطابق کارروائی کرے گی۔ احتجاج نواز شریف کا حق ہے تاہم انہیں صبر سے کام لینا چاہیے۔ گورنرآئینی کرداراداکریں ،اس پرکسی کواعتراض نہیں اگر گورنرسندھ یا کوئی بھی آئینی حدود سے تجاوزکرے گاتو بات کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ

مزید : علاقائی


loading...