جدید سہولتوں سے آراستہ بسم اللہ فارم ہاؤسز کلرکہار کی شاندار افتتاحی تقریب

جدید سہولتوں سے آراستہ بسم اللہ فارم ہاؤسز کلرکہار کی شاندار افتتاحی تقریب

چکوال(پ ر )الرحمن ڈویلپرز پراپرٹی کے شعبہ کا ایک ایسا نام ہے جو کسی بھی تعارف کا محتاج نہیں۔ جس کانام سنتے ہی معیار، جدت اور کامیابی کا ایک تصور فوراً ذہن میں آجاتا ہے۔ اپنے لاہور میں کامیاب پراجیکٹس کی بدولت کسٹمرز کا اعتماد آج بھی الرحمن ڈویلپرز پر آج بھی قائم ہے۔ لاہور میں جدید رہائشی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کے قیام کے بعد اب پیش کرتے ہیں ایک نیامنفرد پراجیکٹ کلر کہار کی حسین اور سرسبز و شاداب وادیوں میں بسم اللہ فارم ہاؤسز کلرکہار جس کا شاندار افتتاح 13اگست بروز اتوار کر دیا گیا ہے۔ جہاں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر بسم اللہ فارم ہاؤسز کلرکہار کی انتظامیہ نے اپنے معزز کسٹمرز اور مہمانوں کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر سے تواضع کی گئی ۔اس موقع پر میوزیکل نائٹ اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ میوزیکل نائٹ میں معروف گلوکارہ سائر ہ نسیم ، معروف گلوکار اسد کشور ، دیگر سنگرز اور سٹیج کے معروف کامیڈین فنکاروں نے محفل کو چار چاند لگا دیے۔ تقریب میں آنے والے معزز مہمانوں اور کسٹمرز نے الرحمن ڈویلپرز کے پراجیکٹ بسم اللہ فارم ہاؤسز کو خوب سراہا اور اس پراجیکٹ کے شاندار آغاز پر اظہارِ مسرت کیا۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے سیاسی، سماجی، کاروباری اور صحافتی برادری نے شرکت کی۔ اس پراجیکٹ کی منفرد بات یہ ہے کہ یہاں پر ضروریاتِ زندگی کی تمام تر سہولیات میسر ہوں گی۔ شہری آلودگی سے پاک اور قدرتی مناظر ، کلرکہار جھیل کے قریب ترین اور لاہور اسلام آباد سے منسلک پُر سکون طرز زندگی ہے۔ جہاں آپ اپنی فیملیز کے ساتھ اک پُرسکون زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ بسم اللہ فارم ہاؤسز کلر کہار کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق فارم ہاؤسز بنا نے کے لیے ماہر اور تجربہ کار آرکیٹیٹکٹس کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ افتتاحی تقریب کا شاندار افتتاح الرحمن ڈویلپرز کے CEOحاجی اخلاق احمدڈائریکٹر میاں محمد مشتاق ، میاں عبدالرزاق، وزیر قانون رانا ثناء اللہ، ندیم سیتھیMPA، ماجد ظہورMPA، سمیرا ملک ، صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی، علی اصغر مندا، پارلیمانی سیکرٹری لیاقت علی چٹھہ، بریگیڈیر(ر)خالد محمود، بریگیڈیر(ر) خادم حسین، بریگیڈیر (ر) مجاہد حسین، گروپ CFOمحمد کاشف،ملک فیض الحق، ملک تنویر ، ملک ظہیر، شہباز خان ترین اورمیڈیا منیجرمحمد سلیم سجاد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران آئے ہوئے معزز مہمانوں کے چیف ایگزیکٹو حاجی اخلاق احمد نے تحائف تقسیم کیے۔پنجاب کے دل میں یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں چکوال، راولپنڈی، اسلام آباد، لاہور،سرگودھااور گردونواح کے رہائشی اپنی مرضی کا لائف اسٹائل انجوائے کر سکتے ہیں۔ بلا شبہ الرحمن ڈویلپرز ایک ایسا نام ہے جہاں کاروباری حضرات بینک سے زیادہ محفوظ سرمایہ کاری کا تصور کرتے ہیں۔ یہ ایک ایسی جگہ جہاں بسم اللہ فارم ہاؤسز کلر کہار میں14اگست کو یوم پاکستان کے موقع پر جشن آزادی میلہ منعقد کیا جائے گا جس میں بچوں کے مفت تفریح، فیملیز کے لیے رنگا رنگ پروگرام منعقد ہوں گے۔جبکہ آنیوالی فیملیز کے لیے فری فوڈ کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

فارم ہاؤسز

مزید : علاقائی


loading...