پیپلز پارٹی کسی نااہل شخص کی تجاویز کو سنجیدگی سے نہیں لیتی:بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کسی نااہل شخص کی تجاویز کو سنجیدگی سے نہیں لیتی:بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنیوٹ(این این آئی) چیئرٓمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کسی نااہل شخص کی تجاویز کو سنجیدگی سے نہیں لیتی ۔ اتوار کو پارٹی کے ضلعی صدر حسن مرتضیٰ شاہ کی رہائشگاہ پر قمر الزمان کائرہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا گزشتہ 4 سال سے حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں کر رہی جس کی وجہ سے سانحہ کوئٹہ پیش آیا جس پر انتہائی افسوس ہے۔ کالعدم تنظیمیں ن لیگ کی حمایتی اور سیاسی جماعتیں بنا رہیں ہیں جو کھلم کھلا قانون کی خلاف ورزی ہے۔ میاں صاحب کا حکومت میں رہ کر اپوزیشن کرنا عجیب بات ہے اور ایسے ڈراموں سے ان کا جرم ہرگز چھپنے والا نہیں ۔ پیپلز پارٹی نواز شریف نہیں جمہوریت کیساتھ ہے اس لئے پارلیمنٹ اپنی ٹرم ضرور پوری کرے گی۔
بلاول بھٹو

مزید :

علاقائی -