اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کامعاملہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کے سپرد

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کامعاملہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کے سپرد

اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کیلئے تکنیکی خدوخال حل کرنے کیلئے معاملہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کے سپرد کردیا ، کمیٹی نے نادرا ، الیکشن کمیشن ، وزارت قانون و دیگر سے تجاویز طلب کرلی ہیں۔معلومات کے مطابق حکومت نے بیرون ملک لاکھوں پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کے استعمال کے لئے معاملہ پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے تکنیکی مسائل دور کرنے کے لئے انتخابی اصلاحات کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ اس معاملے پر جلد ازجلد عمل کیا جائے تاکہ الیکشن 2018ء میں دیرینہ مطالبہ پر عملدرآمد کیا جاسکے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی نے وزارت قانون، الیکشن کمیشن اور نادرا سے تجاویز طلب کرلی ہیں اور نیز بیرون ملک پاکستانی سفارت خانوں سے بھی رائے طلب کی گئی ہے کہ وہ ووٹ کے حق کے استعمال کے لئے بیرون ملک پاکستانی اپنا حق کیسے استعمال کرسکیں گے اور رواں ہفتے میں جوابات موصول ہونے کی قوی امید ہے ۔

اوورسیز پاکستانیز

مزید : علاقائی


loading...