کوئی سسٹم لپیٹ میں نہیں آرہا ، اب کلچر تبدیل اور غریب کو انصاف فراہم کرنا ہو گا : سراج الحق

کوئی سسٹم لپیٹ میں نہیں آرہا ، اب کلچر تبدیل اور غریب کو انصاف فراہم کرنا ہو ...

لالہ موسیٰ ( آن لائن )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لالہ موسیٰ نے پر کہا کہ کوئی سسٹم لپیٹ نہیں رہا اور نہ ہی کوئی اس کو لپیٹ سکے گا۔ غریبوں کا کوئی سانحہ حال نہیں اور نہ ہی کوئی پوچھنے والا ہے۔ پارٹی لیڈرز گاڑیوں میں بیٹھ کر تقریریں کر لیتے ہیں اور اپنی گاڑیوں سے غریب کے بچوں کو روند دیتے ہیں اور آگے نکل جاتے ہیں اب ایسا نہیں چلے گا اب کلچر کو تبدیل کرنا ہو گا۔غریب کو انصاف فراہم کرنا ہو گا۔ امیر جماعت اسلامی نے لالہ موسیٰ آمد پر مسلم لیگ ن کی ریلی میں ہلاک ہونے والے بچے حامد مرحوم کے گھر پر فاتحہ خوانی کی ۔ اس کے بعد سابق امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات احسان اللہ بٹ کے انتقال پر ان کے گھر فاتحہ خوانی اوراہل خانہ سے تعزیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ احسان اللہ بٹ ایک عظیم انسان تھے انہوں نے لالہ موسیٰ میں بے تحاشا خدمات سر انجام دیں لالہ موسیٰ کی عوام اس شخصیت کا احسان نہیں اتار سکتے۔ احسان اللہ بٹ لوگوں کے دلوں میں بستے تھے ۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے جماعت اسلامی کا یہ خلاء پُر کرنا مشکل ہے جو وہ خالی کر گئے ہیں۔

سراج الحق

مزید : علاقائی


loading...