ووٹ کی تقدیس ، پی ٹی آئی بھی رضا ربانی کیساتھ بیٹھنے کیلئے آمادہ

ووٹ کی تقدیس ، پی ٹی آئی بھی رضا ربانی کیساتھ بیٹھنے کیلئے آمادہ

اسلام آباد(اے این این ) ووٹ کے احترام کے حوالے سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بعد تحریک انصاف نے بھی چیئرمین سینٹ ر ضا ربانی کیساتھ مل کر کام کرنے کا عندیہ دے دیا ۔نجی ٹی وی سے گفتگومیں وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ہماری جما عت نواز شریف کی باتوں پر زیادہ دھیان نہیں دے رہی کیونکہ اب وہ سبکدوش ہو چکے ہیں لہٰذا ان کی بات کسی ساکھ کی حامل نہیں،تاہم انہو ں نے رضا ربانی کے حوالے سے کہا کہ وہ قابل بھروسہ شخص ہیں، لیکن انہیں اپنے مجوزہ پلان کے بارے میں تمام سیاسی جماعتوں کو اعتما د میں لینا ہوگا۔گزشتہ ہفتے چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے اداروں کے درمیان تصادم سے بچنے کیلئے پارلیمنٹ، ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کے درمیان ادارتی مذاکرات کی تجویز دی تھی جس پرتمام پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹ ارکان نے رضامندی کا اظہار کیا تھا۔

مزید : علاقائی


loading...