مسئلہ کشمیر،اسلامی ممالک کی تنظیم ثالثی کے لئے تیار

مسئلہ کشمیر،اسلامی ممالک کی تنظیم ثالثی کے لئے تیار

جدہ /نئی دہلی(صباح نیوز) اسلامی ملکوں کی تنظیم (او آئی سی )نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے تاکہ خطے میں امن و امان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق (اوآئی سی) نے بھارت کی مرکزی حکومت پر زور دیا ہے کہ عالمی تنظیم کو کشمیر جانے کی اجازت دی جائے تاکہ وہاں پر انسانی کی خلاف ورزیو ں کے سلسلے میں معلومات اکھٹی کی جاسکے۔ اسلامی ملکوں کی تنظیم او آئی سی نے مسئلہ کشمیر حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن و امان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر بن گیا ہے اوربھارت کی مرکزی حکومت کو اس سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

مزید : علاقائی


loading...