چمن میں آپریشن ، اسلحہ و گولہ بارودکی کھیپ برآمد، 2دہشتگردگرفتار

چمن میں آپریشن ، اسلحہ و گولہ بارودکی کھیپ برآمد، 2دہشتگردگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چمن (مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں)صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خود کش دھماکے کے بعد پاک افغان سرحد پر واقع شہر چمن میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بڑے پیمانے پر اسلحہ اور گولہ بارود برآمدکر کے 2دہشت گردوں کو بھی گرفتارکر لیا ،سکیورٹی حکام کے مطابق رات گئے چمن میں سرچ آپریشن کیاگیا، اس دوران ایک کمپاونڈ سے بارودی سرنگیں،16دیسی ساختہ بم، 67ریموٹ کنٹرول بم، 167انٹینا ،14آئی ای ڈی الیکٹرک سرکٹ ،100کلو سے زائد بارود ،6بنڈل آئی ای ڈی وائر، 3خودکش جیکٹس، 50 ا لیکٹرک ڈیٹونیٹرز ،50راکٹ ، 25کلو گرام بال بیرنگ اوردیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے،کارروائی میں دو دہشت گردوں کو بھی گرفتارکیا گیا جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -