آزادی اللہ کی نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے،مصطفی کمال

آزادی اللہ کی نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے،مصطفی کمال

کراچی (این این آئی) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقیم پاکستانیوں کوستر ویں یومِ آزادی کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آزادی اللہ کی نعمت ہے ہمیں چاہئے کہ آزادی کی قدر کریں ، پاکستان 20 لاکھ انسانوں کی جانوں کی قربانیوں کے بعدوجودمیں آیاہے اور ہمیں آزادی کے حصول کیلئے جدوجہدکرنے اورقربانیاں دینے والوں کی قربانیوں کااحترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بیس لاکھ لوگوں نے جانوں کا نظرانہ پیش کیا تو جب جاکر آزادی کا سورج طلوع ہوا ہے ،ہمیں ان قربانیوں کو یاد رکھنا چاہئے ۔پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے۔ ایسے حالات میں ہر پاکستانی کافرض ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے اور ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کیلئے بھرپور کردار اداکرے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے منشور میں بھی ہمارا واضح موقف ہے کہ پاکستان کی ترقی کا سفر ہر پاکستانی کے لئے عزت، انصاف اور اختیار کے ساتھ طے ہونا چاہیے جس کے لیے ہم عملی جدوجہد کررہے ہیں۔

مصطفی کمال

مزید : علاقائی


loading...