نواز شریف اب کھل کر سیاست کرینگے، سیاسی مخالفین کو جواب دیا جائیگا ،سعد رفیق

نواز شریف اب کھل کر سیاست کرینگے، سیاسی مخالفین کو جواب دیا جائیگا ،سعد رفیق

لاہور( آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا 9 تا12 اگست کا سفر تاریخ کا حصہ بن گیا ہے اور اسلام آباد سے لاہور براستہ جی ٹی روڈ پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کیلئے لاکھوں افراد نے اپنے عظیم قائد میاں نوازشریف سے جو والہانہ محبت کے اظہارکیا ہے اس کے بعد اب تمام سیاسی مخالفین کی اچھی خاصی ’’ تسلی ‘‘ ہوگئی ہے اور اس وقت ان کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں گفتگو کے دوران وفاقی وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین کہتے تھے کہ پانامہ فیصلے کے بعد (ن) لیگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی اوراس کا شیرازہ بکھر جائے گا لیکن عوام کی جانب سے اپنے قائد میاں نواز شریف کا عظیم استقبال کرنے کے بعد آج ان کی زبانیں خاموش کیوں ہو گئی ہیں انہوں نے کہا کہ اب سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کھل کر سیاست کرینگے ہمارا ایجنڈا ملک کا وسیع تر مفاد ہے لہٰذا ا ب بھی وقت ہے عمرا ن خان اپنے پروگرام پر غور کریں اور اپنے راستے کا انتخاب کرلیں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں حکومت نے عوام کے مفاد اورمعیشت کی ترقی کیلئے جو اقدامات اٹھائے تھے ان کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں قوم سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے حکومت کی باقی ماندہ مدت میں دن رات ایک کر دیں گے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف اب کھل کر سیاست کریں گے اور اب سیاسی مخالفین کو ہر جگہ جواب دیا جائیگا نیا پاکستان بنانے کے دعویداروں کو کھلا چیلنج ہے کہ وہ جہاں چاہیں پنجاب حکومت سے کارکردگی کا مقابلہ کر لیں انہیں اللہ کے فضل و کرم سے منہ کی کھانا پڑے گی ۔

مزید : علاقائی


loading...