قوم کو قائداعظم کا پاکستان چاہئے،یوم آزادی پر شجاعت پرویزالٰہی کے پیغامات

قوم کو قائداعظم کا پاکستان چاہئے،یوم آزادی پر شجاعت پرویزالٰہی کے پیغامات

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے کہا ہے کہ قوم کو کسی کا نہیں صرف قائداعظم کا پاکستان چاہئے، آج ملک و قوم کو درپیش تمام مشکلات و مسائل کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم نے قیام پاکستان کے مقاصد کو فراموش کر دیا ہے۔ انہوں نے یوم آزادی پر اپنے پیغامات میں کہا کہ ہماری لاتعداد ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں سمیت برصغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے اپنی جان و مال اور عزت و وقار سمیت سب کچھ اس خطہ ارضی کیلئے قربان کر دیا تھا لیکن افسوس کہ ہم نہ صرف ان کی عظیم قربانیوں بلکہ اس منزل کو بھی بھول گئے جس پر پاکستان کو پہنچانا تھا۔

، آج جہاں ملک کو اندرونی و بیرونی خطرات سمیت مختلف بحرانوں کا سامنا ہے وہاں غریب اور عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا ابھ وقت ہے کہ ہم خلوص نیت سے پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کا عہد کریں، رواداری، برداشت، تحمل اور عدل و انصاف کو فروغ دیا جائے،قائداعظم کے فرمودات کو مشعل راہ بنائیں تاکہ ایک خوشحال، مضبوط، ناقابل تسخیر اسلامی فلاحی مملکت کی منزل حاصل کی جا سکے۔

مزید : علاقائی


loading...