ینگ ڈاکٹرز کی بارہویں روز بھی ہڑتال جاری، مریض علاج کیلئے دربدر

ینگ ڈاکٹرز کی بارہویں روز بھی ہڑتال جاری، مریض علاج کیلئے دربدر

لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ پاکستان) لاہور سمیت پنجاب بھر میں مطالبات کی منظوری کیلئے ینگ ڈاکٹرز کی بارہویں روز بھی ہڑتال جاری، مریض علاج کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھاتے رہے۔محکمہ صحت اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات ابھی تک طے نہیں ہوئے جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے۔ ابتدامیں تو ان ڈور اور آؤٹ ڈور میں ینگ ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹیاں انجام نہیں دے رہے تھے جبکہ گزشتہ تین روز سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایمرجنسی بھی بند ہے جس سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔چند سینئر ڈاکٹر شعبہ حادثات میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو خاصی پریشانی ہے۔ مریضوں اور ان کے لواحقین نے محکمہ صحت سے مسئلہ فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...