نواز شریف کی عدالتی نااہلی کا فیصلہ قبول نہیں، مرتضی جاوید عباسی

نواز شریف کی عدالتی نااہلی کا فیصلہ قبول نہیں، مرتضی جاوید عباسی

ایبٹ آباد(آن لائن) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا مرتضی جاوید عباسی نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی عدالتی نااہلی کا فیصلہ قبول نہیں پورے ملک کی قوتیں 1 پائی کی کرپشن ثابت نہیں کر سکیں ایک اقامہ پر نااہل کر کے اپنے اصل چہرے عوام کو دیکھا دےئے ہیں قوم 70 سالہ دور میں جمہوریت کے ساتھ ہونے والے ایک ایک ظلم کا حساب لے گی میاں نواز شریف ہزارہ ڈویثرن کا بھی جلد دورہ کرینگے قائد کے ایک اشارہ پر ہزارہ کے عوام سڑکوں پر آئیں گے لوئر گلیات کیلئے 67 کروڑ کی لاگت سے فیز ون میں 22 دیہاتوں کو سوئی گیس فراہم کی جائے گی ایک منتخب عوامی نمائندے نے پشاور ہائیکورٹ میں سوئی گیس منصوبہ کو روکنے کیلئے حکم امتناعی حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ترقی کا راستہ روکنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے سابق وزیر اعظم بیس کروڑ عوام کے دلوں میں بستے ہیں دوبارہ بھرپور طاقت سے آئیں گے کوئی روک سکتا ہے تو روک لے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز ہرنو میں لوئر گلیات کو سوئی گیس فراہمی کے افتتاحی جلسہ عام میں خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقعہ پر خیبر پختونخوا اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر ضلعی صدر مسلم لیگ ن سردار اورنگزیب نلوٹھہ ، ایم پی اے آمنہ سردار ، تحصیل نائب ناظم سردار شجاع احمد ، سابق صوبائی وزیر ایوب آفریدی ، ممبر ضلع کونسل ملک فیصل ، ندیم احمد مغل ، شوکت ہارون خان جدون ، سٹی صدر محمد خان سواتی ، تحصیل ممبر ملک محمد وسیم ایڈوکیٹ ، ملک گلزیب اعوان ، جاوید خان جدون سمیت ناظمین ، نائب ناظمین کونسلرز بھی موجود تھے۔

ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے ہزارہ میں چار جلسے کر کے جھوٹے وعدے کیے ہیں سی پیک میں بھی پی ٹی آئی کی ہزارہ دشمنی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مرکزی اور صوبائی قیادت نے طرح طرح کے روڑے اٹکائے دھرنا خان سیاسی موت مر چکے ہیں جب زندگی کی آخری خواہش پوری نہیں ہو گی تو خود ہی چلے جائیں گے این اے 18 کیلئے میاں محمد نواز شریف نے تین ارب چوبیس کروڑ کے فنڈز دےئے ہیں اپر گلیات میں بھی سوئی گیس کی سہولت فراہم کرنے کی جدوجہد کرینگے یونین کونسل بیرنگلی کے عوام کو بھی چند دنوں میں خوشخبری سنائیں گے ۔

مزید : علاقائی


loading...