پولیس کمانڈوز کی جعلی وردی پہن کر گھومنے والے پانچ گن مین گرفتار

پولیس کمانڈوز کی جعلی وردی پہن کر گھومنے والے پانچ گن مین گرفتار

لاہور ( خبر نگار) تھانہ ڈیفنس اے کی پولیس نے پولیس کمانڈوز کی جعلی وردی پہن کر گھومنے والے سرکاری اکاؤنٹس افسر کے پانچ گن مینوں کو جدید اسلحہ سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ ڈیفنس اے کی پولیس نے ای بلاک مسجد چوک میں گزشتہ رات گئے ناکہ لگایا ہوا تھا، اس دوران ایک گاڑی پر پولیس کمانڈوز کی وردیاں پہن کر گھومنے والے پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تھانے لے جا کر ان سے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ پانچوں افراد کامران نامی ایک سرکاری اکاؤنٹس افسر کے پرائیویٹ گن مین ہیں جنہوں نے پولیس کمانڈوز کی خود ہی وردیاں سلوا کر پہن رکھی ہیں۔ حراست میں لئے گئے افراد میں انتظار، علی محمد ، شہباز، علی مرتضیٰ اورجمیل خان شامل ہیں ۔ تھانہ ڈیفنس اے کی پولیس نے ملزمان کے خلاف سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...