مختلف مقامات پر شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ، ہزاروں روپے کا سامان جل گیا

مختلف مقامات پر شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی ، ہزاروں روپے کا سامان جل گیا

لاہور ( خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر آتشزدگی کے باعث ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اچھرہ کے علاقے میں واجد کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزار روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ گلبرگ کے علاقے میں فواد کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ دریں اثناء گرین ٹاؤن کے علاقے میں زبیر کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں مالیت کا سامان جل گیا ،تمام جگہوں پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔

مزید : علاقائی


loading...