دہشت گردی کے خلاف جنگ قومی فریضہ ہے،کیپٹن امین وینس

دہشت گردی کے خلاف جنگ قومی فریضہ ہے،کیپٹن امین وینس

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ قومی فریضہ ہے اور یہ جنگ عوام کی مدد کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی ۔اللہ پاک نے ہمیں عوام کی جان و مال و عزت کے تحفظ کے لئے مامور کیاہے ۔ لاہور پولیس شہر کا امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔گزشتہ روز سی سی پی او لاہور نے سارے شہر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دیا تھا جس پر تمام ایس پی حضرات نے شہر کے مختلف پارکوں،گرجا گھروں اور اہم تنصیبات کا دورہ کر کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ سی سی پی او نے مزید کہا کہ جشن آزادی کے پُر مسرت موقع پر شہریوں کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے گی۔شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد کے ماحول سے باخبر رہیں اور مشکوک چیز یا شخص کے بار ے میں 15 یا 8330پر اطلاع دیں۔شہر ی اپنے گلی محلوں میں کسی بھی اجنبی شخص پر کڑی نظر رکھیں۔

مزید : علاقائی


loading...