شورکوٹ میں ون ویلنگ ‘ ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

شورکوٹ میں ون ویلنگ ‘ ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شورکوٹ (نمائندہ خصوصی) تھانہ شورکوٹ سٹی کے انچارج بابر نواز ہوندل نے شہر کے مختلف مقامات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ہمایوں مسعود سندھو کی خصوصی ہدایت پر 14اگست کے موقع پر ون ویلنگ ‘ ہوائی فائرنگ ‘ بغیر سلنسر موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر دیا ہے اور شہر میں مختلف مقامات پر آگاہی کے لیے بینر بھی نصب کر دیے گئے جو بھی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی علاوہ ازیں شہر بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھی کاروائی جاری ہے انہوں نے کہا کہ شہر کو منشیات سے پاک کر دیا جائے گا ان خیالات کا اظہارانہوں نے صحافیوں سے ملاقات میں کیا انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلہ میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔

مزید :

علاقائی -