سخت پا بندی کے با وجودپتنگ بازی کا سلسلہ جاری ،پولیس روکنے میں ناکام
لاہور ( خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں سخت پا بندی کے با وجودپتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا۔ بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں نوجوان چھتوں پر چڑھ کر پتنگ بازی کرتے رہے ، واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے مگر پولیس اس قاتل کھیل کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے ، پولیس خانہ پُری کرنے کیلئے بے قصور نوجوانوں کو گھروں سے اٹھا کر ان کے خلاف مقدمات درج کرکے افسران کو’’ سب اچھا‘‘ کی رپورٹ دے رہی ہے ۔ گذشتہ روزپتنگ بازی جن علاقوں میں عروج پر رہی ان میں تھا نہ بھاٹی گیٹ، شاہدرہ ٹاؤن ،شفیق آ باد ، راوی روڈ، لاڑی اڈا، بادامی باغ، اسلام پورہ ، داتا دربار،مستی گیٹ، نولکھا،گوالمنڈی، موچی گیٹ، مصر ی شاہ، شاد باغ، قلعہ گجر سنگھ، گڑھی شاہو،سول لائنز،لٹن روڈ،مزنگ، شالیمار، گجر پورہ، مغل پورہ، غازی آ باد ،ہر بنس پورہ ،باغبا نپورہ ،بر کی ، فیکٹری ایریا ، مناواں ، ڈیفنس سی ،لیاقت آ باد،فیصل ٹاؤن ،گارڈن ٹاؤن ، ،اچھرہ،غالب مارکیٹ ،گلبر ک ،کا ہنہ ،کوٹ لکھپت ، فیصل ٹاؤن ،ساندہ ، اقبال ٹاؤن ،مسلم ٹاؤن ،وحدت کالو نی ،گلشن اقبال ،گلشن راوی ،سمن آ باد،ملت پارک، نواں کوٹ، شیرا کوٹ،رائیونڈ سٹی،نواب ٹاؤن،چو ہنگ،گرین ٹاؤن ، ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، ستو کتلہ کے علاقے شامل ہیں،جبکہ پولیس پتنگ بازوں کے سامنے بے بس دکھائی دینے لگی ہے۔