مختلف مقامات سے دو افراد کی لاشیں برآمد، قتل کا شبہ

مختلف مقامات سے دو افراد کی لاشیں برآمد، قتل کا شبہ

لاہور ( خبر نگار) صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات سے ایک نوجوان سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں کو قتل کیا گیا ہے مگر پولیس نے لاشیں شناخت نہ ہونے پر نشئی قرار دیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے علاقے سے 50سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ مقامی افراد نے خوف زدہ ہو کر پولیس کو اطلاع دی جس نے لاش قبضہ میں لیکر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے میں منتقل کر دی ۔ دریں اثناء ملتان روڈ سے ایک 25سالہ نامعلوم نوجوان کی خون آلود لاش برآمدہوئی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لیکر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دی ہے ۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں افراد کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ہے دونوں افراد شکل و صورت سے کسی اچھے گھر کے معلوم ہوتے ہیں ۔ تاہم اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ورثاء کے ملنے پر معلوم ہونگے ۔

مزید : علاقائی


loading...