لاہور، مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں ایک ہی شخص جاں بحق، 3زخمی

لاہور، مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں ایک ہی شخص جاں بحق، 3زخمی

لاہور ( خبر نگار) شہر میں مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اورتین افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیروز پور روڈ پر تیز رفتار ویگن نے پیدل سڑک عبور کرنے والے 45سالہ شخص کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ فیروز پور روڈ پر کماہاں پنڈ کا رہائشی دین محمد کسی کام کے سلسلہ میں پیدل جا رہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ویگن نے اس کو کچل دیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پرپہنچ کر لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔علاوہ ازیں کینال روڈ کیمپس پل پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل اور کار کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیوذرائع کے مطابق کینال روڈ کیمپس پل پر ایک تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہوکر ایک موٹر سائیکل اور کار سے جاٹکرائی جس سے3 افراد زخمی ہو گئے۔ اسی دوران بریک فیل ہونے پر ایک اور ٹرک بھی حادثہ پرکھڑی گاڑی سے جا ٹکرایا،جس پر کار سواروں نے طیش میں آکر ٹرک ڈرائیور کو وارڈنز کی موجودگی میں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

مزید : علاقائی


loading...