صوبائی دارالحکومت، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت، ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی، زیورات اور ...

لاہور(خبر نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،گاڑیوں اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن کے چناب بلاک میں گذشتہ صبح ساڑھے آٹھ بجے دو ہنڈا موٹرسائیکلوں پر سوار چار ڈاکو ؤں نے ڈرائیور محمد شفیع کو گاڑی دھوتے ہوئے گھر کے باہر یرغمال بنایا اور اندر گھس گئے۔ ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو بھی یرغمال بنا کر گھر میں سامان کی تلاشی شروع کر دی اور ایک لاکھ نقدی، دس تولے طلائی زیورات، تین قیمتی موبائل فون اور ایک رائفل لے کر فرار ہو گئے۔ شاہدرہ ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے امجد علی اور فیملی سے 4لاکھ مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات ا و رموبائل فون لوٹ لئے، کاہنہ میں ڈاکوؤں نے اشفاق سے 5لاکھ کی نقدی وموبائل فون، چوہنگ میں ڈاکوؤں نے خالد اور فیملی سے 3لاکھ کی نقدی و موبائل فون، بھاٹی گیٹ میں ڈاکوؤں نے اسلم سے 2لاکھ کی نقدی و موبائل فون، مغل پورہ میں ڈاکوؤں نے جمیل اور فیملی سے 5لاکھ 70ہزار کی نقدی ، طلائی زیورات و موبائل فون، ساندہ میں ڈاکوؤں نے عمران اور فیملی سے 4لاکھ60ہزار کی نقدی ، طلائی زیورات و موبائل فون، ہنجروال میں ڈاکوؤں نے رمضان سے 2لاکھ کی نقدی و موبائل فون، ستوکتلہ میں ڈاکوؤں نے عابد سے 1لاکھ 80ہزار روپے و موبائل فون، فیکٹری ایریا کے علاقہ پنجاب ہاؤسنگ سوساٹٹی میں ڈاکوؤں نے نواز اور فیملی سے 8لاکھ کی نقدی ، طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لئے۔ شمالی چھاؤنی ڈاکوؤں نے امتیاز اور فیملی سے 6لاکھ کی نقدی وموبائل فون لوٹ لیا ،علاوہ ازیں سمن آباد، شمالی چھاؤنی سے کاریں جبکہ مغل پورہ، لاری اڈہ، شمالی چھاؤنی سے متعدد موٹرسائیکلیں چوری کرلی گئیں ۔

مزید : علاقائی


loading...