افغانستان میں امریکی فوج کا حملہ ، داعش کے صوبائی امیر سمیت 4اہم کمانڈر ہلاک
کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے صوبہ کنٹر میں امریکی فوج کے فضائی حملوں میں داعش کے صوبائی امیر عبدالرحمان سمیت 4 کمانڈر مارے گئے ،یہ دعویٰ افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نکولسن اورپینٹا گون کی جانب سے جاری بیان میں کیا گیا ہے ، بیان کے مطابق عبدالرحمن کی ہلاکت آئی ایس آئی ایس خورستان کی سنیئر قیادت کیلئے ایک اور دھچکا ہے جبکہ داعش کی وسطی ایشیا شاخ سے منسلک کئی سنیئر ار کا ن افغانستان میں امریکی فضائی حملوں میں ہلاک ہو گئے ہیں۔واضح رہے ننگرہار میں ہونیوالے امریکی فضائی حملوں کی زد میں آکر عورتوں اور بچوں سمیت 16 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔