آئین بدلنے والے ہر شق کو اپنے مفاد کیلئے بلڈوز کرتے رہے، طاہر القادری

آئین بدلنے والے ہر شق کو اپنے مفاد کیلئے بلڈوز کرتے رہے، طاہر القادری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ کرپٹ ’’انقلاب‘‘ کا لفظ منہ سے نکالتے اچھے نہیں لگتے۔ماڈل ٹاؤن میں آزادی کنونشن سے خطاب میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلطنت شریفیہ میں دونوں ہاتھوں سے پاکستان کو لوٹا جا رہا ہے، پارلیمنٹ سے لے کر عدلیہ اور جی ٹی روڈ پر جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کے خلاف اعلان جنگ کرنے والے نااہل شخص نے اداروں کو تباہ و برباد کیا اور آئین بدلنے والے 35 سال آئین کی ہر شق کو اپنے مفاد کیلئے بلڈوز کرتے رہے۔ان کا کہنا تھا کہ نااہلی کا متفقہ فیصلہ یوم آزادی پر ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے اور اب قائد اعظم کے پاکستان کو بدعنوان عناصر کی باقیات سے نجات دلانے کا وقت آن پہنچا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن میں شہید ہونے والے 14 بے گناہوں کا قصاص ہر صورت میں لیا جائے گا۔

ڈاکٹر طاہر القادری

مزید : علاقائی


loading...