چار سال میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے66شہری شہید228 زخمی ہوئے

چار سال میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے66شہری شہید228 زخمی ہوئے

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ جنوری2013ء سے اب تک بھارتی افواج کی جانب سے فائر بندی کی خلاف ورزیوں پر 66شہریوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 228 شدید زخمی ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج مسلسل دانستہ طور پر شہریوں کو خط حد بندی کیساتھ نشانہ بنا رہی ہے اور پاک فوج بھرپور طریقے سے جواب دے رہی ہے تاہم حکومت شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام تر حفاظتی اقدامات کررہی ہے ۔ شہریوں کی املاک کو نقصان کا تخمینہ حکومت آزاد جموں وکشمیر کے حکام ہی لگا سکتے ہیں دفاعی حکام نقصانات کا تخمینہ لگانے کی پوزیشن میں نہیں ۔

بھارتی فائرنگ

مزید : علاقائی


loading...