سی پیک خطہ کے لیے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے: شاہد خاقان عباسی

سی پیک خطہ کے لیے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات مثالی ہیں ، سی پیک کے باعث دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے ۔ وہ اتوار کو چین کے نائب وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات مثالی ہیں ، سی پیک کے باعث دوطرفہ تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے ۔ اس موقع پر فریقین نے سی پیک کے تحت زیر تکمیل منصوبوں کی پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا ۔ چین کے نائب وزیراعظم نے 70ویں یوم آزادی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی ۔

وزیر اعظم

مزید : صفحہ اول


loading...