میں نے آئینی ترامیم کی کوئی بات نہیں کی‘ رضا ربانی
اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جس گرینڈڈائیلاگ کی بات کررہے ہیں وہ مختلف ہے‘ میں نے آئینی ترامیم کی کوئی بات نہیں کی‘ عدالتیں قانون کے مطابق فیصلے کررہی ہیں ۔چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے آئینی ترامیم کی کوئی بات نہیں کی‘ موجودہ حالات میں اداروں کے درمیان تصادم برداشت نہیں ہے۔ انہوں نے کہ اکہ تمام ادارے آئینی حدود کے اندر رہتے ہوئے کام کررہے ہیں۔ عدالتیں اپنی حدود میں رہتے ہوئے کام کررہی ہیں ۔
رضا ربانی