یوم آزادی ، امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے پولیس کا گرینڈ آپریشن

یوم آزادی ، امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے پولیس کا گرینڈ آپریشن

پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس اور سکیورٹی فورسسز کا مشترکہ گرینڈ سرچ آپریشن ، آپریشن کے دوران 272 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ ،دستی بم برآمد ۔پشاور پولیس ترجمان جلال الدین خان کے مطابق سی سی پی او محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میں پولیس فورس اور سیکورٹی فورسسزکی نگرا نی میں رورل سرکل کے تھانہ حزانہ کے حدود میں مشترکہ گرینڈ سر چ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن میں سکیورٹی فورسسز کے افسران سمیت 300 اہلکاروں،پولیس کے افسران سمیت 800 اہلکاروں ،لیڈیز پولیس ،سنیفر ڈاگ اور دیگر ایجنسیوں نے بھی حصہ لیا ۔ 14 اگست کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے رورل سرکل کے تھانہ حزانہ کے حدود مقصود آباد ،لنڈے سڑک کے علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا ۔آپریشن کے دوران 2200 گھروں کی چیکنگ کی گئی اور 272 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے57 عدد پستول ،07 عدد کلاشنکوف ،19 شارٹ گن ،13 عدد رائفل ،03 عدد 222 بور،08 عدد ہینڈ گرنیڈ ،برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج رجسٹر ڈ کئے گئے ۔جبکہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 90 افراد کو گرفتار کر لیاگیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...