آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام تکمیل پاکستان ریلیوں کا سلسلہ جاری

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام تکمیل پاکستان ریلیوں کا سلسلہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے زیر اہتمام تکمیل پاکستان کی عظیم الشان ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ مظفرآباد کی شاندار ریلی کے بعد صدر مسلم کانفرنس آج بروز پیر 11بجے کوہالہ سے ایک بہت بڑی ریلی کی شکل میں دھیر کوٹ روانہ ہونگے اور آج شام 4بجے دھیر کوٹ ،غازی آبادی میں ایک عظیم الشان کشمیر بنے گا پاکستان ریلی سے خطاب کرینگے ۔ ریلی سے ڈویژنل میجر نصر اللہ خان اور دیگر کانفرنسی کارکنان خطاب کرینگے۔آج دھیر کوٹ میں صدر مسلم کانفرنس کا شاندار استقبال کیا جائیگا۔