پیپلز پارٹی جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے‘ نہار علی یوسفزئی

پیپلز پارٹی جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے‘ نہار علی یوسفزئی

تخت بھائی ( نمائیندہ تحصیل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سرگرم رہنما نہار علی یوسفزئی نے تخت بھائی سٹی ے نو منتخب صدر محمد یوسف خان مہمند اور جنرل سیکرٹری عرفان خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دونوں مخلص اور دیرینہ کارکنان ہیں اور پارٹی کو مضبوط اور منظم رکھنے کے لیے ہمہ وقت قربانی دیں گے انہوں نے کہا کہ پی پی پی پاکستان بھر کے کسانوں ،مزدروں ،خواتین اورطالب علموں کی پارٹی ہے اور ہر دور میں جمہوریت کی کی بقاء کے لیے جنگ لڑی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے اور انے والے الیکشن میں پی پی پی پورے ملک میں کامیابی حاصل کرکے مرکز اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ اپس کی اختلافات کو ختم کرکے پارٹی کو منظم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور انے والا دور پی پی پی کا ہے اور کوئی مائی کا لال پیپلز پارٹی کا راستہ نہیں روک سکتا کیونکہ پی پی پی غریب عوام کے دلوں میں رہتی ہے اور پیپلز پارٹی ہی پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کر سکتی ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...