بونیر میں جشن آزادی جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں مکمل

بونیر میں جشن آزادی جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں مکمل

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)وطن عزیز کی 70 ویں جشن آزادی ضلع بونیر میں جوش وہ خروش کے ساتھ منانے کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو گئی ۔ضلع بھر کے بازاروں کو دلہن کی طرح سجایا گیاہے ۔جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان پیربابا ملک ہوٹل میںیوتھ کنونشن سے خطاب کریں گے ۔سرکاری سطح پر پراجیکٹ کالونی میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہو گی ۔بازاروں میں دکانوں کو سب سے زیادہ خوبصورت بنانے والوں کو ڈپٹی کمشنر بونیر کی طرف سے نقد انعام دیا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق بونیر میں جشن ازادی کی تقریبات منانے کے لئے نوجوانوں نے خصوصی تیاریاں مکمل کی ہے ۔بازروں میں ریکارڈ تعداد میں پاکستانی پرچم ،بیجز فروحت ہو ئے ۔منجھلے نوجوانوں نے اپنے موٹر سا ئیکلوں ،گاڑیوں پر سبز خلالی پرچم سے سجایاگیاہے ۔پیربابا ،سواڑٰی ۔دیوانہ بابا ۔تور ورسک اور دیگر بازاروں میں دکانداروں نے اپنے اپنے کاروباری مراکز کو خوب سجایاہے ۔پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں میں جشن ازادی کے خوالہ سے پروگرامات ترتیب دی گئی ہے ۔سینٹنئل ماڈل سکول ڈگر میں ضلع کی سب سے بڑی تقریب منعقد ہو گی ۔گور نمنٹ ڈگری کالج ڈگر میں یوم ازادی کی رات کو ایک مشاعرہ منعقد ہوگا ۔جس میں ضلع بھر کے محب وطن شعراء بھر پور شرکت کریں گے ۔جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق صوبائی امیر مشتاق احمد خان اور صوبائی یوتھ کے صدر عبدالغفار ملک ہوٹل پیربابا یو تھ کنونشن سے خطاب کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر ظریف المعانی نے ہدایت کی ہے کہ ضلع کے تمام بازاروں کو چیک کیا جائے گا اور سب سے خوبصورت مارکیٹس اور دکانوں کو نقد انعام دیا جائے گا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...