سنیئر موسٹ جج مسٹر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کو آزاد کشمیر سپریم کورٹ کا قائمقام چیف جسٹس مقرر

سنیئر موسٹ جج مسٹر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کو آزاد کشمیر سپریم کورٹ کا ...

مظفرآباد (بیورورپورٹ) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ مسٹر جسٹس چوہدری ابراہیم ضیاء کی بیرون ملک رخصت کے دوران سپریم کورٹ کے سنیئر موسٹ جج مسٹر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کو آزاد کشمیر سپریم کورٹ کا قائمقام چیف جسٹس مقرر کر دیا۔ اتوار کو صدارتی سیکرٹریٹ مظفرآباد میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں صدر آزاد کشمیر نے قائمقام چیف جسٹس سے اُن کے عہدہ کا حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے جج صاحبان، وکلاء حضرات، سیکرٹریز حکومت، اعلیٰ پولیس اور سول حکام اور عمائدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سیکرٹری قانون و انصاف محمد ادریس تبسم نے قائمقام چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض سیکرٹری صدارتی امور سردار محمد ظفر خان نے انجام دیئے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...