مولانا گوہر شاہ کو این اے 7 کا ٹکٹ دینے کا مطالبہ

مولانا گوہر شاہ کو این اے 7 کا ٹکٹ دینے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورو رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی کونسل کے رکن مولانا جمیل اھمد اور مولانا شاکر اللہ شاکر نے جے یوآئی کے مرکزی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ کو 2018کے عام انتخابات کیلئے بھی این اے سات کا ٹکٹ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مولانا سید گوہر شاہ سے بڑا کوئی امید وار نہیں کیونکہ وہ اس سے پہلے دو دفعہ ایم این اے منتخب ہو چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے کارکنوں سے قریبی رابطہ رکھا اور خو د بھی کارکنوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنے صلاحیتوں کا بھر پور طریقے سے استعمال کیا ۔ انہوں نے کہاکہ جے یوآئی کے مرکزی اور صوبائی قیادت اس صورتحال میں حالات کے نزاکت کو سمجھتے ہوئے موجودہ ایم این اے مولانا گوہر شاہ کو دوبارہ ٹکٹ دے کر کارکنوں کے رائے کا اخترام کریں کیونکہ وہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ انتخابی معرکوں میں حصہ لے چکے ہیں اور چارسدہ کی سیاست پر ان کو کافی عبور حاصل ہے ۔