پاراچنار شہر کو جشن آزادی کے موقع پر دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے

پاراچنار شہر کو جشن آزادی کے موقع پر دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پاراچنار(نمائندہ پاکستان ) پاراچنار شہر کو جشن آزادی کے موقع پر دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے اور جگہ جگہ مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری ہے پاراچنار شہر کے مختلف تعلیمی اور کاروباری اداروں میں رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس میں سکولوں کے ننھے منے بچوں نے ملی نغمے ، قومی ترانے خاکے اور تقاریر پیش کرکے قومی ہیروز کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں ۔ گورنر ماڈل سکول پاراچنار میں بھی جشن آزادی کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ نے مختلف پروگرام پیش کئے ۔ عیسائی برادری کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد کئے گئے ہیں شہریوں نے اپنی گاڑیوں اور کاروبار ی اداروں ، بازاروں کو قومی پرچم اور پھولوں سے خوب صورتی سے سجا دیا ہے جب کہ سییکورٹی خدشات کی وجہ سے ایف سی گراونڈ اور صدہ کالونی میں سرکاری طور پر منعقد کئے جانے والے تقریبات منسوخ کئے گئے ہیں