نوجوان خود کو عوامی خدمت کیلئے وقف کر دیں : ڈاکٹر میاں سعید

نوجوان خود کو عوامی خدمت کیلئے وقف کر دیں : ڈاکٹر میاں سعید

تخت بھائی ( تحصیل رپورٹر) ڈی پی او مردان ڈاکٹرمیاں محمد سعیدنے کہا ہے کہ نوجوان نسل اپنے ملک اور علاقے کے عوام کی خدمت کرنے لیے وقف کریں منشیات ،ہوائی فائرنگ اور منفی اخلاقی سرگرمیوں سے اجتناب کریں ضلع مردان کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے مردان پولیس عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا عین عبادت سمجھتے ہیں انہوں نے امن کمیٹی گل بہار کی کارکردگی کو بے حد سراہا گیا اوران کو یقین دلایا کہ امن کمیٹی گل بہار کی خلف برداری کی تقریب میں خود کروں گا ان خیالات کا اظہاراپنے دفتر میں امن کمیٹی کے صدرفضل سبحان جنرل سیکرٹری بخت بیدارسنےئر نائب صدر نور حمان نائب صدر امجد ڈپٹی جنرل سیکرٹری اختر علی انفارمیشن سیکرٹری بلال چچا سپورٹس سیکرٹری پیر سلمان ڈپٹی سپورٹس سیکر ٹری سہیل خان پریس سیکرٹری فضل منان اور ڈپٹی سیکرٹری عثمان فارونق خان کر رہے تھے انہوں نے اپنے کارکردگی سے ڈی پی او کو اگاہ کیا گیا اور کہا کہ ہمارا تنظیم علاقے میں امن وا مان قائم کرنے میں انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہے ہیں منشیات اور ہوائی فائرنگ کے خلاف مہم میں بھرپور حصہ لیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...