تخت بھائی‘ انجمن تاجران کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب

تخت بھائی‘ انجمن تاجران کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب

تخت بھائی ( نمائیندہ تحصیل رپورٹر) تخت بھائی یوتھ پارلیمنٹ اور مرکزی انجمن تاجران تحصیل تخت بھائی ے زیر اہتمام 14اگست کو اج شایان شان طریقے سے منایا جائے گا یوتھ پارلیمنٹ نے تحریک ازادی میں نوجوانوں کا کردار پر ایک سمینار بھی ہو گا سیمنار سے خیبر پختو نخوا کے مشہور و معروف دانشور اور صحافیوں کے علاوہ محکمہ پولیس کے اعلیٰ حکام بھی خطاب کریں گے منعقدہ سیمنار سے پروفیسر آباسین یوسفزئی ،ایکسپریس میڈیا گروپ کے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اشفاق خان ڈی پی او میاں محمد سعید ،جے یو ائی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولنا شجاع الملک پی ٹی ائی کے رہنما اور قومی اسمبلی کے رکن علی محمد خان ،ضلع مردان کے نائب ناظم اسد کشمیری،جماعت اسلامی کے امیر مولنا ڈاکٹر عطاء الرحمان اے این پی کا رہنما ملک اعجاز خان اورعلامہ محمد صدیق خطاب کریں گے تمام اہل علاقہ سے بوقت پانچ بجے گل بہار کالونی گراونڈ تشریف لاہیں اسی طرح پختو ادبی ٹولنہ تحصیل تخت بھائی کے زیر اہتمام تخت بھائی اثار قدیمہ میں مشاعرہ ہو گا جن میں خیبر پختو نخوا سے تعلق رکھنے والے شعراء کرام شرکت کریں گے انہوں نے بھی عوام سے اپیل کی کہ وہ کھنڈارت تشریف لاہیں اور باہر سے آنے والے مہمانوں کا عزت افزئی کریں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...