مولانا گوہر شاہ این اے 7 کے ممکنہ امیدواروں میں شامل

مولانا گوہر شاہ این اے 7 کے ممکنہ امیدواروں میں شامل

چارسدہ (بیورو رپورٹ) ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ جمعیت علمائے اسلام کے این اے سات کے ممکنہ امیدواروں میں شامل ہیں۔ بعض اخبارات میں مولانا سید گوہرشاہ کا نام آوٹ ہونے میں کوئی صداقت نہیں۔ مولانا سید گوہر شاہ کی پارٹی کیلئے خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں جن کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ ضلعی ترجمان عطاء اللہ خان ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی ترجمان عطاء اللہ خان نے اخبارات کیلئے جاری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کیلئے رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ کے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ جمعیت علمائے اسلام کی مجلس عاملہ کی جانب سے فائنل ناموں میں این اے سات کیلئے مولانا سید گوہر شاہ کا نام شامل ہے جو صوبائی کابینہ کو ارسال کیا گیا ہے ۔ عطاء اللہ خان نے کہا کہ بعض اخبارات میں خبر شائع ہوئی تھی کہ جے یو�آئی کے ایم این اے مولاناسید گوہر شاہ کو امید واروں کی لسٹ سے آوٹ کیا گیا ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔ مولانا سید گوہر شاہ پر جمعیت علمائے اسالم کے کارکنوں کا اعتماد ہے اور ضلع چارسدہ کے عوام کیلئے ان کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ پارٹی کا سرمایہ ہے ان کو کسی طور نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ صوبائی تنظیم کو ضلع چارسدہ کے تمام حلقوں کے امیدواروں کے نام بھیجے جا چکے ہیں جن امید واروں کو صوبائی تنظیم پارٹی کیلئے بہتر تصور کریگی سب کارکنوں کا قابل قبول ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ جے یوآئی میں کوئی گروپ بندی نہیں ۔ سب قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں متفق ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...