حقوق قراء تجوید القرآن ٹرسٹ کا اجلاس 17اگست 2017کو ہوگا

حقوق قراء تجوید القرآن ٹرسٹ کا اجلاس 17اگست 2017کو ہوگا

مظفرآباد(بیورورپورٹ)حقوق قراء تجوید القرآن ٹرسٹ کا اجلاس 17اگست 2017کو ہوگا۔اجلاس میں مظفرآباد،ہٹیاں ،نیلم سے تجوید القرآن ٹرسٹ کے قراء شرکت کرینگے ۔تفصیلات کے مطابق تجوید القرآن ٹرسٹ کے مدارس کے مدرسین کا ایک اہم اجلاس 17اگست 2017بروز جمعرات بوقت 10بجے دن بمقام جامع مسجد غوثیہ قادریہ نزد جی پی او مظفرآباد منعقد ہو رہا ہے ۔یہ بات ٹرسٹ کے قاری صاحبان نے ایک اجلاس میں بتائی ۔ٹرسٹ کے نمائندے قاری غلام مصطفی نے کہا کہ 17اگست کو ہونے والے اجلاس میں قراء حضرات کی ایک تنظیم بنائی جائے گی جو ٹرسٹ میں پڑھانے والے قاری صاحبان کیلئے کام کرے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...